کیا یہ ننھا منا سنہری کچھوا ہے؟

ویتنام: اگر آپ تصویر میں دکھائی دینے والے اس ’جانور‘ کو ننھا منا سنہری کچھوا سمجھ رہے ہیں تو اپنی غلط فہمی دور کرلیجیے کیونکہ اصل میں یہ ایک قسم کا بھنورا ہے۔

یہ شمال مشرقی ہندوستان، ویتنام، انڈونیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، میانمار اور چین سمیت کئی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں میں پایا جاتا ہے۔

کچھوے سے ظاہری مشابہت کی وجہ سے اس کا نام بھی ’’گولڈن ٹوٹوئیز بِیٹل‘‘ (سنہری کچھوا بھنورا) رکھا گیا ہے۔

ویسے تو اس کی بہت سی اقسام ہیں جن کی رنگت سرخ اور بھوری ہوتی ہے تاہم لیکن ایک نوع Aspidimorpha sanctaecrucis اپنے چمک دار سنہری رنگ کی وجہ سے ’’سنہری کچھوا بھنورا‘‘ کے نام پر پوری اترتی ہے۔ تصویر میں بھی ایسا ہی ایک بھنورا دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس بھنورے کی زیادہ سے زیادہ لمبائی صرف 14 ملی میٹر (نصف انچ سے کچھ زیادہ) ہوسکتی ہے جبکہ یہ گھنے بارانی جنگلات میں درختوں کے پتوں پر رہتا ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس بھنورے کا جسم سنہرا ہوتا ہے جس کے ارد گرد سخت اور شفاف پروں کا خول ہوتا ہے جو اسے پرندوں اور بڑے کیڑوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button