مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید
Spread the love

سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔
قابض افواج کی جانب سے علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں