فخر زمان ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم

فخر زمان ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم
Spread the love

فخر زمان قومی کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک قومی ٹیم کے اوپنر نے کہا ہے کہ انٹر اسکواڈ میچ میں کوالٹی بولنگ کا سامنا کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھی بیٹنگ دیکھنے میں آئی، ٹور کے لیے بہتر پریکٹس کا موقع ملا ہے، کافی عرصہ بعد ون ڈے میچ کھیل رہا تھا، کوشش کی کہ کریز پر قیام طویل کرتے ہوئے رنز بھی بناؤں۔

فخرزمان نے کہا کہ اسی اعتماد کا مظاہرہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کرنے کی کوشش کروں گا جب کہ پی ایس ایل میں بھی اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوا، ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔
واضح رہے پریکٹس میچ میں شاداب خان الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے فخرزمان نے 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں