یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی افواج کی فضائی بمباری

صنعا: سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر تسلط علاقوں پر فضائی بمباری کی تاہم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سربراہی میں عسکری اتحاد کے فضائی طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی افواج نے یہ فضائی کارروائی سعودی عرب میں آئل پلانٹ پر ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔

حوثی باغیوں کے ٹیلی وژن نے اتحادی افواج کی فضائی بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صنعاء ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سعودی اتھادی طیاروں نے پہلے فضائی گردش کی اور پھر حوثیوں کے ملٹری کیمپس اور اسلحہ ڈپو پر بمباری کی جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب داغے گئے بارود سے بھرے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button