جاپان 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

ٹوکیو: جاپان کے ساحلی علاقے میاگی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جزیرے ہونشو کے علاقے میاگی فریکچر میں 7.2 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور سونانمی سے خوف زدہ لوگ گھروں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے۔

جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ میاگی فریکچر کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز میاگی کے سمندر کی 60 کلومیٹر گہرائی میں تھی۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ریسکیو اور میونسپلٹی اداروں کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 میں جاپان میں دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 9.1 محسوس کیا گیا تھی جس کے نتیجے میں آنے والی سونامی سے 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button