ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ بھارت کا پاکستانی ٹیم کو ویزا اور سیکیورٹی دینے کا گرین سگنل

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے دینے کا عندیہ دے دیا، یہ اہم پیش رفت 30 مارچ کو آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوز اجلاس میں متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے ویزے جاری کرنے اور سیکیورٹی دینے کے حوالے سے گرین سگنل دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے فی الوقت پی سی بی کو کوئی جواب نہیں دیا گیا، ویزوں اور سیکیورٹی کی ضمانت کا باضابطہ بھارتی اعلان آنا ضروری یے۔

اس حوالے سے آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز اور بورڈ ممبران کے اجلاس میں بات ہوگی۔ پہلے مرحلے میں چیف ایگزیکٹو اجلاس 30 اور 31 مارچ کو شیڈول ہے جس کے بعد آئی سی سی بورڈ ممبران کا اجلاس اپریل کے شروع میں طے ہیں۔
ان دونوں ورچوئل اجلاس میں پاکستان ٹیم کے ویزے، ایشو سمیت ورلڈکپ کے مستقبل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان اسکواڈ کی ورلڈکپ میں شرکت سے ڈائریکٹ پی سی بی اور بھارتی بورڈ کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور وہ ہی پی سی بی کو اپ ڈیٹ کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button