فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو ’دکھ ہوا سے توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت ملک کو گٹر میں لے جارہی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی
فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لیے شیئر کرائی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button