بندروں کی بھی آن لائن ملاقاتیں ہونے لگیں

پراگ: لاک ڈاؤن کے دوران ہم انسان تو شاید زوم میٹنگز اور آن لائن سیمینارز سے لے کر شادی و سالگرہ کی تقریبات انٹرنیٹ پر منانے سے اکتا گئے ہوں گے تاہم چیکو سلواکیہ کے بندروں کو اس سہولت کا مزہ چکھے زیادہ دیر نہیں ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیکو سلواکیہ میں ایک سفاری پارک کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث گزشتہ تین ماہ سے بند ہے اور وہاں موجود چمپنیزیوں اور 150 کلومیٹر دور موجود چڑیا گھر میں موجود ان کے ساتھی بندروں کی آن لائن ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سفاری پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں تو چمپنیزی اسکرین کو دیکھ کر گھبرائے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایسا رویہ اختیار کرلیا جیسے وہ خود کو فلم یا اسکرین پر دیکھ کر محظوظ ہورہے ہوں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب یہ چمپینزی اسکرین سے ایسے مانوس ہوگئے ہیں کہ بالکل انسانوں کی طرح اسکرین پر نظر آنے والے حرکات و سکنات پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ جس طرح ہم کوئی کھیل یا ڈراما دیکھتے ہوئے جوش و خروش کے اظہار کے لیے اچھل پڑتے ہیں ، ویسے ہی یہ بھی اس انداز میں اپنی سرخوشی کا ظاہر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان چمپنیزیز نے زوم مییٹنگز میں کئی انسانی رویے بھی اختیار کرنا شروع کردیے ہیں مثلا یہ بھی اسکرین پر کچھ دیکھتے ہوئے انسانون کی طرح ساتھ ساتھ کچھ کھانے پینے لگتے ہیں۔

چمپینزیوں کی یہ ویڈیو کانفرنس روزانہ سفاری پارک کی ویب سائٹ پر بھی نشر کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ مارچ کے آخر تک جاری رہے گا اور بعدازاں اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button