فرانس میں فلمز ایوارڈ کی تقریب میں خاتون فنکارہ کا برہنہ ہوکر احتجاج

پیرس: فرانسیسی اداکارہ کورین مازیریو نے ملک کے آسکر کے برابر ایوارڈ کی تقریب میں کورونا وبا کے باعث فلم انڈسٹری کو ہونے والے نقصان پر برہنہ ہو کر احتجاج کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے اہم فلمی ایوارڈ کی تقریب میں معروف اداکارہ کورین مازیریو کو بہترین لباس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ گدھے کی کھال کا لباس پہنے ہوئی تھیں جس پر خون کے دھبے بھی لگے ہوئے تھے۔

کورین نے اپنی تقریر میں کورونا کے باعث 10 اکتوبر سے ملک بھر کے سینما ہاؤس اور تھیٹر بند کرنے کے حکومتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے کپڑے اتار دیئے۔
اداکارہ نے اپنی پشت اور سینے پر نعرے درج کر رکھے تھے جن میں لکھا تھا کہ ’’ کلچر نہیں تو مستقبل نہیں‘‘ اور ’’ہمیں اپنا فن واپس دو‘‘۔ اداکارہ نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھوکے مر رہے ہیں۔

چند روز قبل فلم اور تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ سیکڑوں افراد نے ملک کے متعدد بڑے تھیٹروں پر قبضہ کرکے صحت کے قواعد کی تعمیل کے ساتھ تھیٹر اور سینما ہاؤس سمیت تمام ثقافتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دو روز قبل اعتراف کیا تھا کہ ثقافتی صنعت ایک ایسے شعبے میں سے ایک ہے جس کو کوڈ-19 بحران نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اس شعبے کے لیے 20 ملین یورو (24 ملین ڈالر) کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button