ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔ عمر رسیدہ افراد کو ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے 8 مارچ کو آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 13 ہزار 205 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 3 فروری کو ابتدائی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جب کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کی افراد کی رجسٹریشن کا عمل 15 فروری سے جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button