پی ایس ایل میچزکے 50 فیصد ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میچز میں 50 فیصد تماشائیوں کیلیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج رات سے شروع ہوگی جب کہ لاہور میں ہونے والے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں تاہم فینز سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیمز میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی جب کہ پلے آف اور فائنل کے لیے فل ہاؤس کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button