مقبوضہ کشمیر، ضلع سانبہ میںبھارتی فورسز کی بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پولیس کے اہلکاروں نے ہفتے کی صبح سانبہ کے گھگوال علاقے کے چلیاری اور رام گڑھ کے چملیال گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی۔بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کی شب سانبہ ضلع میں ورکنگ باؤنڈری کے قریب سرحدی دیہات کے اوپر دو پاکستانی ڈرونز کو منڈلاتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا۔علاقے میں بی ایس ایف اور پولیس کے بھاری دستے تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔
KMS-5/A

The post مقبوضہ کشمیر، ضلع سانبہ میںبھارتی فورسز کی بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button