شوپیاں کے رہائشیوں کو خستہ حال پل کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا
سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے دربگ وچھی کے رہائشیوں کو خستہ حال پل کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نالہ ٹونگری پر ایک اہم پل کو 2014کے سیلاب میں شدید نقصان پہنچا تھا جسے انتظامیہ نے تاحال ٹھیک نہیں کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پل دربگ وچھی اور متعدد ملحقہ دیہاتوں کے درمیان رابطے کا واحد ذریعہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پل ایک جانب جھک گیا ہے اور انتہائی غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں کیلئے سخت خطرے کا سبب ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پل کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ ایک مقامی رہائشی گلزار احمد نے کہاہم برسوں سے اس خطرے کے ساتھ جی رہے ہیں۔لوگوں کو ہنگامی حالات اور روزمرہ کے ضروری سامان کی منتقلی کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود حکام اس مسئلے کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔ انہوںنے ایک نئے محفوظ پل کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔
The post شوپیاں کے رہائشیوں کو خستہ حال پل کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link



