سرینگر میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھر وں پر بھارتی پولیس کے چھاپے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں جماعت اسلامی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورتلاشیاں لیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے باغات میں شہید حریت رہنما محمداشرف صحرائی، بٹہ مالومیںسینئرحریت رہنما مشتاق احمد بٹ ،حمزہ کالونی میں بھارتی جیل میں بند نظربندحریت رہنما معراج الدین کلوال اور گلشن نگر میںضمیر احمد شیخ کے گھروں پرچھاپے مارے۔بھارتی پولیس نے چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور بنک کے کاغذات، کتابیں اور دیگر دستاویزات ضبط کر لیں۔ بھارتی فورسز کی ان ظالمانہ کارروائیوں کا مقصد حق خودارادیت اور بھارت سے آزادی کے لیے کشمیریوں کے عزم کو توڑنا ہے۔

The post سرینگر میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھر وں پر بھارتی پولیس کے چھاپے first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button