ہندواڑہ : پینے کے پانی کی مسلسل عدم فراہمی پر لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندواڑہ کے رہائشیوں نے پینے کے پانی کی مسلسل عدم فراہمی پر قابض حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمار محلہ والراما کے رہائشیوں نے جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، ہندواڑہ کپواڑہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور گھنٹوں تک ٹریفک کو معطل کر دیا ۔ مظاہرین نے قابض حکام کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ قابض حکام کو بار بار اپیل کے باوجود وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے وہ پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ انہیں 10کلومیٹر دور سے پانی لانے کے لیے ٹریکٹر مالکان کو ہر دوسرے دن 500روپے ادا کرنے پڑتے ہیں ۔مظاہرین نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
The post ہندواڑہ : پینے کے پانی کی مسلسل عدم فراہمی پر لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link