بھارتی وزارت داخلہ نے سونم وانگچک کی” این جی او“ پر پابندی عائد کر دی

لہہ :بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کو لداخ کے شہرلہہ میں اپنے سیاسی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد قتل اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔بھارتی وزارت داخلہ نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی این جی او کا لائسنس منسوخ کر دیا۔وانگچک نے دس ستمبر کو لداخ کی ریاستی حیثیت اور چھٹے شیڈول میں شمولیت کے مطالبے کے حق میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔بھارتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میںسونم وانگچک کو لداخ کی کشیدہ صورتحال کاذمہ دار قراردیاہے

The post بھارتی وزارت داخلہ نے سونم وانگچک کی” این جی او“ پر پابندی عائد کر دی first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button