انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا روح اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ خرم پرویز کو 2021 سے غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے جو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے بلکہ یہ کشمیری عوام کے اجتماعی حقوق اور آزادیوں پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، آر ایس ایس کی حکومت نے انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز قید کر کے کشمیریوں سے انکی آواز چھینے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے انکے حقوق چھینے جا رہے ہیں ، حق پر مبنی انکی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) نے خرم پرویز کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت قید رکھا ہے۔ وہ جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) کے پروگرام کوآرڈینیٹر اور جبری گمشدگیوں سے متعلق ایشین فیڈریشن (اے ایف اے ڈی) کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے پر 2017میں رفٹو پرائزRafto Prize دیا گیا تھا۔

The post انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button