کشمیریوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن ہے، محبوبہ مفتی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن اور انکی حقیقی امنگوں کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ وقار، حقوق ، اراضی، ملازمتوں اور وسائل کے تحفظ کا ہے اور جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحال تک محدود رکھنا لوگوں کی خواہشات کو نظر انداز کر کے بی جے پی کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ لداخ خطے میں بھی لوگ کھلے عام اپنی مایوسی اور عدم اطمینان کا بھر پور اظہار کر رہے ہیں، انہیں بھی اپنی زمین، معاش اور شناخت پر کنٹرول کھونے کا ڈر و خوف ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیہہ میں بغاوت،مظاہرین کا پولیس کی گاڑیوں ، بی جے پی کے دفتر کو آگ لگانا لداخیوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ جو پرامن جانا جاتا ہے، اب پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں ہے کیونکہ وہاںکے لوگ بھی سمجھتے ہیں کہ انکے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی ہے۔KMS-04/M

The post کشمیریوں کی جدوجہد کو صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود رکھنا گمراہ کن ہے، محبوبہ مفتی first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button