” مودی حکومت کشمیریوں کی تقافت ، تہذیب و تمدن پر حملہ آور ہے“ سرینگر میں پوسٹر چسپاں

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری تہذیبی و تمدنی جارحیت کے خلاف شدید تشویش کاا ظہار کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی طرف چسپاں پوسٹروں میں لکھا ہے ” سرینگر کی معروف درگاہ حضرت بل میں حال ہی میں ایک ایسا بورڈ نصب کیا گیا جن پر اشوکہ کا نشانہ بنا ہوا تھا جس سے یہاں کے مسلمانوں کے دینی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی، غیور کشمیری مسلمانوں نے اس بورڈ کو توڑ کر مودی حکومت کو یہ واضح پیغام دیا کہ انہیں اس طرح کی اسلام مخالف حرکات ہرگز قبول نہیں۔ “
پوسٹر وں میں لکھا ہے کہ اشوکا یا ہندو مذہبی نشانوں کا مقدس اسلامی مقامامات میں استعمال مسلمانوں کے دین پر براہ راست حملہ ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومتیں ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں جس کا مقصد کشمیر میں اپنا نظریہ مسلط کرنا ہے، کشمیری عوام کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، یہ ضروری ہے کہ علمائے کرام متحد ہو جائیں اور بی جے پی حکومت کے کشمیر اور اسلام مخالف ایجنڈے کی مزاحمت اور اسے شکست دینے کے لیے سامنے آئیں”۔
پوسٹروں میں لکھاہے کہ ”نوجوانوں پر ایک اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کے ہندوتوا منصوبوں کی بھر پور مزاحمت کریں۔
پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں ”ایکس ، فیس بک ، وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

The post ” مودی حکومت کشمیریوں کی تقافت ، تہذیب و تمدن پر حملہ آور ہے“ سرینگر میں پوسٹر چسپاں first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button