کپواڑہ میں بھارتی فوج کا میجر پراسرار طورپر ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوج کا ایک میجر پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق افسر کی شناخت میجر اپرانت رونق سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہنے والا تھا۔قابض حکام نے بتایا کہ مذکورہ افسر جمعہ کو نوگام سیکٹر میں اپنی پوسٹ پر بیمار ہو گیا اور اسے ہوائی جہاز کے ذریعے سرینگر کے بادامی باغ فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔سرینگر میں چنار کور نے کہا کہ افسر جسے 2022میں سینا میڈل سے نوازا گیا تھا،ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوگیا۔میجر اپرانت رونق سنگھ اس سے قبل کولگام میں تعینات تھا جہاں اس نے ایک جعلی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

The post کپواڑہ میں بھارتی فوج کا میجر پراسرار طورپر ہلاک first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button