مقبوضہ جموں وکشمیر میں آتشزدگی کے واقعے میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کے روزاسلام آباد کے علاقے سری گفوارہ میں ایک گھر میں اچانک آگ نمودارہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر ٹینڈر ز کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیاگیا۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اوراس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔
The post مقبوضہ جموں وکشمیر میں آتشزدگی کے واقعے میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link