جموں وکشمیر میں حکومت کے تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں : فاروق عبداللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعتراف کیاہے کہ حکومت کے اختیارات ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر کے علاقے برزلہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں حکومت چلانا تلوار کی دھار پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اورآگے چلتے رہیں گے ۔ ریاستی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نہ صرف نیشنل کانفرنس بلکہ ریاست کے ہر فرد کو امید ہے کہ ہمیں ریاستی درجہ ضرور ملے گا۔ رکن اسمبلی معراج ملک کی نظربندی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ایک افسر کے بارے میں جوزبان استعمال کی گئی وہ غیر مہذب تھی لیکن اس پر معراج ملک پر پی ایس اے لگانا بھی غلط ہے ، اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا تھا۔
دریں اثناء سیاسی ذرائع کا کہناہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے انتخابات کرانا چاہتی ہے اور عمر عبداللہ پر دبائو ڈال رہی ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر جموں خطے سے تعلق رکھنے والا ایک ہندووزیر اعلیٰ مسلط کیا جائے تاکہ علاقے پر اپنے سیاسی کنٹرول کو مزید مستحکم کرسکے۔

The post جموں وکشمیر میں حکومت کے تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں : فاروق عبداللہ first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button