کولگام میں فوجی آپریشن مسلسل چھٹے روز بھی جاری، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی آج مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے اعتراف کیا کہ ضلع کے علاقے آکھرن دیوسر میں فوجی کارروائی کے دوران ڈرونز، رودرا ہیلی کاپٹر اور ایلیٹ سپیشل فورسز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔بھارتی فوجیوں نے علاقے میں اب تک کم از کم تین نوجوانوں کو شہیدکیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران چار بھارتی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔طویل محاصرے اور مسلسل فائرنگ کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ دل کے مریضوں، حاملہ خواتین اور بچوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقے میں تازہ فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
Source link