بھارتی پولیس نے نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا » (کشمیر میڈیا سروس)

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے سرینگر کے علاقے عیدگاہ کے رہائشی نوجوان ریاض احمدکو تھانے میں شدید تشدد کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہو گئی۔ نوجوان کے قتل پر علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اورلوگوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Source link