نئی دلی :بھارتی پولیس نے دو کشمیری تاجر گرفتار کر لیے » (کشمیر میڈیا سروس)


نئی دہلی:
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے دو کشمیری تاجروں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے)ونگ نے محمد ایوب بٹ اور محمد رفیق شاہ نامی تاجروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون”یو اے پی اے“ کے تحت دلی کے علاقے لاجپت نگر سے گرفتار کیا۔
محمد ایوب بڈگام جبکہ محمد رفیق سرینگر کا رہائشی ہے۔
Source link



