دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی معاشی ترقی کے مودی حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو گئے

سرینگر:
اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں معاشی بحالی اور خوشحالی کے بھارتی حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے ہیں اورگزشتہ چھ سال کے اہم اقتصادی اشاریوں میں شدید معاشی تنزلی ظاہر ہوتی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک جامع اقتصادی جائزے میں کہاگیاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مودی حکومت نے جس ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا نہیں ہوسکاہے۔ اس کے بجائے،مقبوضہ علاقے کی 2019کے بعد کی معاشی کارکردگی شدید مایوس کن رہی ہے۔ جموں و کشمیر کی 30ارب ڈالر کی معیشت کی شرح نمو نہایت سست رہی ہے ۔جی ڈی پی میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خدمات کا شعبہ، جو کہ مقامی معیشت کا تقریبا 60فیصد ہے کی شرح نمو 2023-24کے دوران کم ہو کر 5.8فیصد تک پہنچ گی ہے جو کہ صرف ایک سال پہلے تک 11 فیصد تھی۔ ہوٹلوں اور ریستوراں سے ہونے والی آمدنی 38فیصد سے کم ہو کر صرف 13 فیصد رہ گئی ہے۔اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں فی کس آمدنی کی شرح نمو میں 50فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جو 6فیصد سے کم ہو کر 3فیصد ہوگئی ہے ۔ 2011-12میں کشمیر کی فی کس آمدنی بھارت کی اوسط کا 84فیصد تھی جو اب کم ہو کر صرف 76فیصد رہ گئی ہے جو اب تک ریکارڈ کیا گیا سب سے بڑا فرق ہے۔مقبوضہ علاقے میں بے روزگاری میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2023میں، بے روزگاری کی شرح 23فیصد تک پہنچ گئی تھی اور 2024میں بھی کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 17فیصد ہے۔ نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 30فیصد تک پہنچ گیاہے جوکہ بھارت میں بے روزگاری کی شرح سے تقریبا دوگنا ہے۔مقبوضہ کشمیر کا صنعت اور پیداوارکاشعبہ بھی جمود کا شکار ہے،فعال فیکٹریوں کی تعداد 2016-17کی تعداد سے آگے نہیں بڑھی ہے ۔ 2022-23میں صنعتی کارکنوں کی تعداد ایک دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جس سے صنعتی شعبے کے ذوال کی عکاسی ہوتی ہے ۔ قابض انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ42شعبوں میں 84ہزار544کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں ،تاہم 2023میں صرف 2ہزار518کروڑ روپے کی سرمایہ ہوئی ہے ۔مقبوضہ کشمیرکامقامی قرض گزشتہ پانچ سال میں تقریبا دوگنا ہو گیا ہے جبکہ مالیاتی خسارہ 6 فیصد ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شماردفعہ 370کی منسوخی کے بعد براہ راست بھارت کی حکمرانی کے تحت جموں و کشمیر کی شدید معاشی تنزلی کی تصویر پیش کرتے ہیں ۔


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button