شیخ عبدالعزیز کی شہادت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے مشعل راہ ہے:حریت کانفرنس

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیری عوام کا ایک عظیم ہیرو قرار دیا ہے جنہوں نے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی جدوجہد، زندگی اور قربانیوں کو کشمیر کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنما نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی، ہر سطح پر مظلوموں کے لیے آواز بلند کی اور بھارتی غلامی کے سامنے سر جھکائے بغیر برسوں بھارتی جیلوں میں گزارے۔ غلام احمدگلزار نے شیخ عزیز کو ایک چمکتا ہوا ستارہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری معاشرے کے ہر طبقے نے تحریک آزادی میں قربانیاں دی ہیں اور لوگ شیخ عزیز اور 6لاکھ سے زائددیگر شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے بہترمستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی قیادت سے محروم کرنے کے لیے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آزادی پسند قیادت کو ختم کر رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ میرواعظ مولوی فاروق، خواجہ عبدالغنی لون، محمد اشرف صحرائی اور الطاف احمد شاہ سمیت حریت کانفرنس کے ایک درجن سے زائد رہنما شہید کئے جا چکے ہیں جبکہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور محمد یاسین ملک جیسے سیکڑوں دیگر رہنما قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان کے تحفظ کو یقنی بنانے کے لیے مداخلت کرے۔ جی اے گلزار نے ممتاز مصنفین کی 25کتابوں پر حالیہ پابندی کی بھی مذمت کی اور اسے ایک اور گھنائونی کارروائی اور آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت کا ہندوتوا منصوبہ اب ایسی کتابوں کو نشانہ بنا رہا ہے جن میںکشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کیاگیا ہے۔ انہوں نے اسے سچائی کو مٹانے اور تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی بیہودہ کوشش قرار دیا۔جی اے گلزار نے کہاکہ یہ صرف کتاب پر پابندی نہیں بلکہ کشمیر میں سچائی، ماضی کی یادوں اور مزاحمت کے خلاف مودی کی جنگ کا حصہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں ہندوتوا حکومت کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

دریں اثنا جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ کے چیئرمین ناصر وانی، نائب چیئرمین زاہد اشرف اور جنرل سیکرٹری شاہین وانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے اپنی زندگی کی ہر سانس حق خودارادیت کے مقدس کاز کے لیے وقف کر دی تھی اور انہوں نے بھارت کے جابرانہ قبضے کو انتہائی دلیری اور بہادری سے چیلنج کیا۔انہوںنے کہا کہ قربانیوں سے لبریز شیخ عبدالعزیز کی زندگی کشمیریوں کے لیے مشعل راہ ہے۔بیان میں کہا گیا کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔
جموں و کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے بھی سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی جرت مندانہ جدوجہد، لازوال مزاحمت اور بے مثال قربانیاں تحریک آزادی جموں و کشمیر کا ایک روشن بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے شہید قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button