بس الٹنے سے استاد جانبحق، 30افراد زخمی » (کشمیر میڈیا سروس)

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سڑک حادثے میں ایک معلم جانبحق جبکہ کم از کم 30افراد زخمی ہو گئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ راجوار میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس سڑک سے پھسل کر الٹ گئی ۔ حادثے میں ایک استاد کے جانبحق اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر ضلع گاندربل کے علاقے کلاں میں بھارتی فوجیوں سے لدی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے سندھ میں گرنے سے سولہ فوجی زخمی ہوگئے۔
Source link