سرینگر سے بھارتی بی ایس ایف کانسٹیبل لاپتہ » (کشمیر میڈیا سروس)

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں تعینات بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک کانسٹیبل لاپتہ ہو گیا ہے، جس کی تلاش کیلئے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف کی 60ویں بٹالین کی سی کمپنی میں تعینات 24سالہ کانسٹیبل سوگم چوہدری گزشتہ روز پانتہ چھوک میں بٹالین ہیڈ کوارٹر سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر پایا گیاہے۔اہلکار کی تلاش کیلئے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیاگیاہے۔تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔بی ایس ایف اہلکار کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔


Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button