غزہ میں تباہی دل دہلا دینے والی ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ غزہ میں تباہی دل دہلا دینے والی ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اسرائیل کا امداد کے نام پر فلسطینیوں کو ذلیل کرنا خوفناک ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا، غزہ میں اسرائیلی اقدامات سے دو ریاستی حل خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کا دو ریاستی حل کو مسترد کرنا غیر اخلاقی ہے، برطانوی حکومت ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل اپنی فوجی مہم ختم کرے، امن کی بنیاد پر کارروائیوں کا عزم کرے۔




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button