کم وقت میں 47 بار منہ سے ڈیوار پر بال مارنے کا ریکارڈ

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس کی بال دیوار پر مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو بیک وقت سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھتے ہیں) نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کے دوران اٹھایا۔

واضح رہے ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا۔ اس بار انہوں نے 30 سیکنڈ میں 47 بار گیند مار کر اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button