کورونا کیسزمیں اضافہ؛ کوٹلی آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن

مظفر آباد: کورونا کیسزمیں بتدریج اضافے بعد کوٹلی ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا کیسزمیں بتدریج اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28مارچ تک مکمل بند رہیں گے، اندرون اور بیرون ضلع تمام ٹرانسپورٹ بند رہے گی، کھیلوں کی تمام سرگرمیوں اور ضلع میں ہرطرح کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، کوٹلی کے تمام انٹری پوائنٹس بند، تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے شہریوں کو اجازت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button