بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک


سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار چپاتی نوین کو ضلع کے علاقے سنگھ پورہ میں رات گئے دل کا دورہ پڑا۔حکام نے بتایا کہ وہ بے ہوش پایا گیا اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔28 سالہ چپاتی نوین بھارتی ریاست آندھرا پردیش کا رہائشی تھا اور اس وقت بارہمولہ کے علاقے سنگھ پورہ میں تعینات تھا۔
The post بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک first appeared on (کشمیر میڈیا سروس).
Source link


