وادی نیلم، جیپ گہری کھائی میں گر گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

نیلم( ڈسٹرکٹ رپورٹر) وادی نیلم کے زیریں علاقے جورا ستھراں کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری حادثہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک ہے

جورا ستھراں جیپ حادثہ میں حاجی منظور اور روشن بی بی۔ جاں بحق جبکہ تین افراد بشارت ولد محمد یوسف ؛ عثمان ولد عبدالقیوم ؛ عثمان ولد مشکور زخمی ہوگئے ..

زخمیوں کو فوری ریسکیو کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،جاں بحق اچراد کی نماز جنازہ جورا میں اداکِی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button