آزاد پتن روڈ، کلٹس کار اور ڈبل کیبن گاڑی دریا برد،پی ٹی آئی رہنما صغیر چغتائی بھی گاڑی میں موجود تھے

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد پتن روڈ پر، کلٹس کار اور ڈبل کیبن گاڑی میں ٹکر، دونوں گاڑیاں دریا جہلم برد، اطلاع کے مطابق گاڑی راولاکوٹ کہ سیاسی رہنما سردار صغیر چغتائی کے قافلے کی تھی۔ وہ خود گاڑی میں موجود تھے۔ صبح 5.30 پر حادثہ پیش ایا۔ ایک زخمی اور ایک کی ڈیتھ ہو گئی ہے۔ باقی لاپتہ ہیں۔ جن کا بچنا مشکل یے۔
دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ ذیادہ یے۔ ریسکیو 1122 پلندری کی تفصیلات کیمطابق سردار صغیر چغتائی صاحب کی گاڑی جو کہ راولپنڈی سے آرہی تھی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی مہران کار جو کہ جاوید نامی شخص چلا رہا تھا حادثہ ہوا دونوں گاڑیاں دریا میں چلی گئی ہیں جاوید نامی شخص اڈیالہ راولپنڈی ک رہائشی تھا وہ یہاں پلندری قلفیاں بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا تھا جاوید کیساتھ اس کا بیٹا بھی سوار تھا جاوید کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی ہے البتہ اس کا بیٹا زخمی ہے جسے کہوٹہ ریفر کیا گیا ہے جاوید کی ڈیڈ باڈی راولپنڈی ریسکیو کے حوالہ کر دی گئی ہے صغیر چغتائی صاحب کی گاڑی تا حال لاپتہ ہے جسکی تلاش جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button