مقبوضہ کشمیرمیں مزید3کشمیری شہید،2 روز میں شہادتوں کی تعداد6 ہوگئی

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے 3نوجوانوں کوکلگام اوراننت ناگ کے علاقوں میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا اورلوگوں کوہراساں کیا اوردھمکیاں دیں۔

کلگام اوراننت ناگ کا محاصرہ جاری ہے۔ لوگ گھروں میں محصورہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکزاورتعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے دونوں علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے۔
قابض بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز2 روز میں6 کشمیریوں کوشہید کرچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button