بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اسی ضلع کے دوسرے علاقے فیروپورہ میں بھی 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

ضلع شوپیاں کے دونوں علاقوں میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button