آزاد کشمیر میں برطانوی خاتون ٹک ٹاکر چاقو حملے میں زخمی
مظفر آباد: آزاد کشمیر میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹک ٹاکر وفا حسین چاقو حملے میں زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ڈڈیال میں برطانوی ٹک ٹاکر طیبہ دلنشین المعروف وفا حسین ایک چاقو حملے میں زخمی ہوئیں جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق وفا حسین تحصیل ڈڈیال میں اپنی بہن کے گھر آئی تھیں جہاں ان کے پرس سے 20 ہزار روپے چورے ہوئے، ٹک ٹاکر نے جب بھانجے پر چوری کا الزام لگایا تو بھانجے نے خالہ کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق وفا حسین کے بھانجے کو گرفتار کرلیا ہے۔