مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
سرینگر: ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع راجوڑی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ 2 دنوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام اور پلوامہ سمیت دیگر اضلاع میں اب بھی قابض افواج کا سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے مظاہروں کے پیش نظر ان اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا ہے۔