بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی بے حرمتی، مزید 4 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں اور پلواما میں دو الگ الگ واقعات میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک مسجد کی بھی بے حرمتی کی جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض بھارتی فوج آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ ضلع شوپیاں میں پیش آیا جہاں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔

اسی طرح ضلع پلوامہ میں بھی سفاک بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لیا اور محلے سے باہر لے جاکر گولیوں سے بھون ڈالا۔ دونوں واقعات کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں کے اسی محلے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا اس طرح صرف شوپیاں میں چوبیس گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button