چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا

بیجنگ: چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین زلزلے کے طاقتور جھٹکوں سے لرز اُٹھا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے صوبے یننان کے سیاحتی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ 190 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چنگھائی میں طاقتور زلزلے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ دو پل اور دو مرکزی شاہراہیں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ زیادہ شدت کے زلزلے کے باوجود یہاں نقصان کم ہوا۔

واضح رہے کہ چین میں 2008 کو 7.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے میں 87 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2003 میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 268 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button