بھارت میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آتشزدگی، 11 مریض ہلاک

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آتشزدگی میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت آگ لگی اُس وقت کورونا وارڈ میں 17 مریض موجود تھے جنھیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم صرف 6 مریضوں کو ہی بچایا جا سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

قبل ازیں ممبئی کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں بھی آتشزدگی سے 13 مریض ہلاک ہوگئے تھے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں آتشزدگی کی وجہ طبی مشینری کی دیکھ بھال اور آگ بجھانے کا مناسب انتظام نہ ہونا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button