افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں 30 طلبا ہلاک، 60 زخمی

کابل: 

افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر طلبا تھے جو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دینے آئے تھے۔

ٹرک کے ڈرائیور نے اندر داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک این جی او سے تعلق رکھتا ہے اور طلبا کے لیے سامان لایا ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی ٹرک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

 

Suicide attack in afghanistan

خودکش دھماکا اُس وقت کیا گیا جب گیسٹ ہاؤس میں طلبا افطار کر رہے تھے۔ خودکش دھماکے کا شکار ہونے والا یہ سرکاری مہمان خانہ غربا، مسافروں اور طلبا کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

Suicide attack in afghanistan 1

خودکش دھماکے سے گیسٹ ہاؤس کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور مسافر ملنے تلے دب گئے۔ مسافروں میں زیادہ تر طلبا تھے جب کہ کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Suicide attack in afghanistan 2

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button