ننگرہارمیں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغان صوبے ننگرہارمیں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ چندنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button