روس میں نئے قانون کی منظوری سے پوٹن کے 2036 تک صدر رہنے کی راہ ہموار

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک ایسے قانون پر دستخط کردیئے ہیں جس سے انہیں مزید دو بار صدر کا انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں ہونے والی نئی قانون سازی کے تحت 22 برسوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر ولادیمیر پوٹن مزید دو بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے۔

اس قانون میں مزید دو بار صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت سے روسی صدر پوٹن کے 2036 تک صدر کے عہدے پر براجمان رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ولادیمیر پوٹن کی موجودہ دور صدارت کی مدت 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔
1999 سے تاحال ولا دیمیر پوٹن دو بار صدر اور دو بار وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں یعنی بیسویں صدی میں روس پر مکمل حکمرانی انہی کی رہی ہے جب کہ گزشتہ برس تاحیات صدر رہنے کے لیے ریفرنڈم کرایا تھا۔

گزشتہ برس یکم جولائی کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں 73 فیصد سے زائد کامیابی پر 67 سالہ صدر پوٹن کے 2036 تک ملک کا صدر رہنے کی عوامی اجازت حاصل ہوگئی تھی جو اب باقاعدہ ایک قانون بن گیا۔

واضح رہے کہ سوویت یونین کے ڈکٹیٹر جوزف اسٹالن بھی 1927 سے 1953 (26 سال) تک بلا شرکت غیرے حکمراں رہے اور لگتا ہے اب یہ ریکارڈ پوٹن توڑ دیں گے جنہیں مسلسل حکمرانی کرتے ہوئے 22 سال ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button