بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ

مظفر آباد782172-indialoc-1491203034-200-640x480: بھارتی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمنوں کی توپوں کو خاموش کرادیا۔بھارتی فورسز نے پونچھ سیکٹر میں پولس گاؤں سمیت ککوٹہ اور چفار کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی طرف سے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا لیکن ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔دوسری جانب 3 روز قبل بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہوگیا،عتیق قریشی راولپنڈی کےایک اسپتال میں زیرعلاج تھاجہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ سال سے مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔