وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی لیڈرز کو بھی مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینے کا کہا تھا،ملیحہ لو دھی

12نیو یارک(سی این این) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لو دھی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے پوری دنیا کے امن کو خطرہ ہے، پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر امریکہ میں بھی تشویش پائی جاتی ہے,مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہیئں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی لیڈرز کو بھی مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینے کا کہا تھا،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے دباو بڑھا رہے ہیں۔بانکی مون نے 2پاکستانی فوجیوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔بھارت سرحدی کشیدگی بڑھا رہا ہےجس سے خطے کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق مختلف فورمز پر کوششیں جاری ہیں،اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے مشاورت بھی کی جائے گی۔